ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

 فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی،  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

عدالت میں الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس کی سماعت ہوئی۔ فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوگئے۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی،عدالت نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ اسی مقدمے میں 25 جنوری کو انہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم یکم فروری کو عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔