حکومت کا بڑا اقدام، موبائل صارفین کیلئےخوشخبری

PM Pakistan GUIDELINES TO PTA
کیپشن: PM GUIDELINES TO PTA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی ہدایت پر ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی پالیسی پر کام شروع،شہریوں کی مرضی کےخلاف مارکیٹنگ کے ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاسکیں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےمارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کے لئے نظام متعارف کروا دیا۔ یکم جولائی سے موبائل کمپنیاں، ٹیلی مارکیٹرز آپٹ ان اور آپٹ آوٹ نظام پر عمل شروع کریں گے۔

ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آوٹ کے لئے لنک موجود ہوگا، آپٹ آوٹ لنک پر کلک کرنےوالوں کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائےگا،صرف آپٹ ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے،ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائےگی۔

 پی ٹی اے حکام کا مزید کہناتھا کہ تمام موبائل فون آپریٹر 21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے،شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کے لئےبھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer