حکومت نے صنعتوں کو بڑا ریلیف دیدیا

NEPRA
کیپشن: NEPRA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت نے صنعتوں کو بڑا ریلیف دےدیا، صنعتی صارفین کےلئے بجلی کے رعایتی پیکج میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کی تمام صنعتوں پر ہو گا، بجلی کے رعایتی پیکیج میں 30 جون 2022 تک توسیع کردی۔

 واضح رہے کہ پاورڈویژن نے پیکیج میں توسیع کےلئے درخواست گزشتہ ماہ دی تھی، حکومت نے سردیوں میں صنعتی صارفین کو 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ رعایتی پیکیج دیا تھا ،پیکیج کے تحت حکومت صنعتی صارفین کو26 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے گی۔