مہنگائی کے مارے ہوئےلوگوں کیلئے اچھی خبر

مہنگائی کے مارے ہوئےلوگوں کیلئے اچھی خبر
کیپشن: Utility Goods
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے شہر کی اوپن مارکیٹ سے اچھی خبر ہے کہ درجہ دوم کا گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے تک کمی کردی ہے، صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے،  کہتے ہیں کہ بدترین مہنگائی کے دور میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔
 تفصیلات کے مطابق شہر کی درجہ دوم کا گھی اور آئل بنانے والے کمپنیوں نے گھی اور آئل کی قیمتیں 5 سے 10 روپے تک کم کردی ہیں درجہ دوم کا گھی 5 روپے سستا ہوکر260 روپے فی کلوگرام کا ہوگیا۔ درجہ دوم کا آئل 10 روپے سستا ہوکر 260 روپے فی لٹر کا ہوگیا۔

اسی طرح 50 کلوگرام چینی کا تھیلا تیس روپے سستا ہوکر 4700 روپے کا ہوگیا۔شہریوں نے درجہ دوم کا گھی، آئل اور چینی کی قیمتیں کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer