ویب ڈیسک : معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ اصل محبت شادی کے بعد ہی ہوتی ہے اس سے پہلے تو خواری ہی ہوتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق آغا علی نے حال ہی میں اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ زندگی میں اصل محبت شادی کے بعد ہی ہوتی ہے۔ آغا علی نے کہا کہ شادی سے پہلے تو خواری ہی ہو رہی ہوتی ہے، شادی کے بعد بھی کسی اور سے محبت نہیں ہوسکتی۔
اداکار نے کہا کہ اگر حنا یہاں میرے ساتھ موجود نہ ہوتی تب بھی میں یہ ہی کہتا کیونکہ میں بالکل سچ کہہ رہا ہوں۔ آغا علی نے حنا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے روزانہ حنا سے ہی اور زیادہ محبت ہوجاتی ہے۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حنا الطاف سے شادی سے قبل آغا علی اور سارہ خان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام تھے تاہم دونوں نے راہیں جدا کر لی تھیں۔