ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر بیوی نےطلاق لے لی

ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر بیوی نےطلاق لے لی
کیپشن: Tiktok
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رحیم یار خان میں فیملی کورٹ میں خلع کے کیس کی سماعت ہوئی   بیوی نےالزام عائد کیا کہ میرا شوہر تشدد کرتا اور جوا کھیلتا ہے جبکہ شوہر نے عدالت میں بیوی پر آدھی رات کو ٹک ٹاک بنانے کا الزام عائد کیا۔

 تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی فیملی کورٹ میں جج ندیم اصغر ندیم نے خلع کے کیس کی سماعت کی، فیملی کورٹ میں مایہ طارق نامی خاتون نے خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ شوہر نے عدالت میں بیوی پر آدھی رات کو ٹک ٹاک بنانے کا الزام عائد کیا،خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ  ٹک ٹاک سب بناتے ہیں میں بھی بناتی ہوں مگر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے،  شوہر تشدد کرتا اور جوا کھیلتا ہے، طلاق لینا چاہتی ہوں۔

فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے طلاق ڈگری جاری  کردی اور  دو سال کی بچی کا ماہوار پانچ ہزار روپے خرچ بھی مقرر  کردیا۔ قبل ازیں فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے دونوں کے درمیان صلح کراکے گھر بسانے کی کوشش بھی کی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer