سٹی 42: کاہنہ کے علاقے میں ویلنشیا ٹاؤن، بی ون بلاک کے ایک گھر سے 3 بہن بھائی مردہ حالت میں ملے۔
پولیس کے مطابق متوفین میں 16 سالہ ریحان، 11 سالہ عریشہ اور 9 سالہ ارسل شامل ہیں ۔ بچوں کا والد ناصر ڈوگر زیر حراست، مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی والدہ جناح ہسپتال میں زیر علاج تھی جو کہ وہاں چل بسی ۔بچوں کے والد نے بیوی پر بچوں کو زہر دینے کا الزام عائد کیا ہے ۔
جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔بچوں کی ہلاکت، دیگر وجوہات پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔پولیس،فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کی ماں علینہ ڈوگرکی ہلاکت ہسپتال پہنچ کر ہوئی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کو زہر آلودہ چیز دی گئی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے،بچوں کے والد کو حراست میں لیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے،بچوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔