سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب، سینئر وزیر اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور اہم حکومتی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ انتخابات سے متعلق امور بھی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو اسلام آباد واپس روانہ ہوں گے۔