ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ماہ میں 164 ملزمان کو سزائیں

گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ماہ میں 164 ملزمان کو سزائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 164 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف کے مطابق انسانی اسمگلنگ کا مرکز سمجھے جانے والے گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی بار متعدد انسانی اسمگلروں کو 22، 22 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں اسلم میو، سرور سندھو، ندیم میو اور راؤف کو عدالت نے 22، 22 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ محمد سجاد کو 19 سال اور صغیر حسین کو 10 سال قید کی سزا دی گئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق عدالتوں نے انسانی اسمگلروں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 65 لاکھ روپے (16.5 ملین روپے) جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

محمد بن اشرف نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ زون میں زیرِ تفتیش انکوائریز اور مقدمات کے دوران 880.96 ملین روپے (تقریباً 88 کروڑ 9 لاکھ 60 ہزار روپے) کی ریکارڈ ریکوری بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ایف آئی اے کی کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔