ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی, 121 باشندے حراست میں

لاہور:غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی, 121 باشندے حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سٹی ڈویژن میں مختلف کارروائیوں کے دوران 121 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 28 افغان باشندوں کو رہا کر دیا گیا، جبکہ 93 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہولڈنگ سینٹر ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے زیر حراست افراد کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس بلاامتیاز غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ مہم آئندہ بھی قانون کے مطابق جاری رہے گی۔