ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا اجلاس،پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے مصنوعی پٹرول بحران پر تحفظات کا اظہار

جماعت اسلامی کا اجلاس،پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے مصنوعی پٹرول بحران پر تحفظات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: لاہور میں امیر جماعت اسلامی کے صدر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ، مارکیٹوں ،بازاروں میں خود ساختہ مہنگائی کی شدید مذمت کی گئی صدر ضیاء الدین انصاری ایڈوویٹ نے پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے مصنوعی پٹرول بحران پیدا کرنے کی کوششوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لاہور کو مسائل سے پاک بنانے کیلئے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی اس موقع پر اجلاس میں سیکرٹری جنرل لاہور اظہر بلال، انجینئر اخلاق احمد ، خالد احمد بٹ ، ملک شاہد اسلم ، چوہدری محمد شوکت اور وقاص احمد بٹ سمیت دیگرشریک تھے۔