ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعۃ المبارک: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

جمعۃ المبارک: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:آئی جی پنجاب نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی مؤثر سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں اور اہم شاہراہوں کے اطراف پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے، جبکہ امن و امان کا قیام، شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ اولین ترجیح رہے۔

احکامات کے مطابق تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کی نگرانی کریں۔

آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ نماز جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں سے ملاقات کریں، ان کے مسائل سنیں اور موقع پر ہی ممکنہ حل کے لیے اقدامات کریں تاکہ عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔