ویب ڈیسک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ کابل ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کے معاہدے کے لیے ہے۔ سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط کابل میں ہوں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وزیرِ ریلوے، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور سیکریٹری ریلوے بھی ہیں۔سہ فریقی منصوبہ مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی سے متعلق ہے۔