ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفی دے دیا

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفی دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں، انضمام الحق نے کہا ہے کہ میں اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں، میں اپنی ٹیم کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے سلیکشن کے تین سال  مکمل کیے، اب میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ انضمام الحق کا مزید کہنا ہے کہ جو میں کر سکتا تھا وہ میں نے کیا، ٹیم میں گیارہ کھلاڑیوں کے لیے مجھ سے مشورہ لیا جاتا ہے، سلیکشن کے علاوہ  بورڈ کوئی ذمہ داری دے گا اس کے لیے تیار ہوں، میں کرکٹر ہوں کرکٹ میرا پیشہ اور میری محبت ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم  کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو پاکستان نے ہرایا، ہماری ٹیم بہت اچھی تھی ، قسمت نے ساتھ نہیں دیا، ٹورنامنٹ کے آخر میں وکٹیں مشکل ہوگئی تھیں۔

Shazia Bashir

Content Writer