ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر ورزش وزن کیسے کم کیا؟عامر خان نے بڑا راز بتا دیا

بغیر ورزش وزن کیسے کم کیا؟عامر خان نے بڑا راز بتا دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے بغیر کسی ورزش اور ڈائیٹ پلان کے اپنے وزن میں اچانک 18 کلو کمی کا راز بتادیا۔
عامر خان آج کل اپنی پروڈکشن میں بننے والی نئی فلم ’’ہیپی پٹیل‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں عامر خان مرکزی کردار کررہے ہیں .
حال ہی میں عامر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا وزن 18 کلو کم ہوگیا ہے اور وہ بھی بغیر کسی سخت ورزش یا کریش ڈائٹنگ کے۔ 
عامرخان نے بتایا کہ یہ وزن میں کمی دراصل ایک طویل عرصے سے جاری صحت کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے دوران ہوئی ، یہ سب خود بخود ہو گیا، جس کی اصل وجہ مائیگرین کے علاج کے لیے اختیار کی جانے والی’ ’اینٹی انفلیمیٹری ڈائٹ‘ ‘تھی، لیکن میرا مقصد اس ڈائٹ کے ذریعے جسمانی تبدیلی نہیں تھا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے مائیگرین کے لیے یہ ڈائٹ اختیار کی تھی جو میرے لیے جادو کی طرح ثابت ہوئی اور میں نے نہ صرف 18 کلو وزن کم کیا بلکہ میرے مائیگرین میں بھی خاصی کمی آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ زیادہ اداکار وزن کم کرنے کے لیے سخت ورزش کے بجائے ایسی غذا پر توجہ دے رہے ہیں جو جسم کو صحت مند بنائے، اور عامر خان بھی انہی میں شامل ہیں۔
اکتوبر 2024 میں ودیا بالن نے بھی اینٹی انفلیمیٹری ڈائٹ کے ذریعے وزن کم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ سب بغیر ورزش کے کیا ہے۔