ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی بینک کی فنڈنگ اصلاحات اور کارکردگی کیلئے 2035 تک 80 ارب ڈالر کا فریم ورک منظور

عالمی بینک کی فنڈنگ اصلاحات اور کارکردگی کیلئے 2035 تک 80 ارب ڈالر کا فریم ورک منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے اپنی آئندہ فنڈنگ کو کارکردگی اور اصلاحات سے مشروط کر دیا ہے، جس کے تحت مالی سال 2026 سے 2035 تک بغیر اصلاحات کے کسی بھی منصوبے کے لیے رقم فراہم نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں حکومت نے عالمی بینک کے ساتھ 10 سالہ فریم ورک تیار کر لیا ہے، جس کے تحت ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق عالمی بینک آئندہ دس برسوں کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 80 ارب ڈالر کے منصوبوں پر عملدرآمد کرائے گا۔ اس فریم ورک کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت میں میگا ترقیاتی منصوبوں کا آغاز متوقع ہے، جن کا مقصد گورننس، معیشت اور سماجی شعبوں میں بہتری لانا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فنڈنگ میں سے 20 ارب ڈالر حکومت اور گورننس سے متعلق اصلاحات کے لیے مختص ہوں گے، جبکہ مزید 20 ارب ڈالر نجی شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بچوں کی غذائی قلت، تعلیم، صحت اور ماحولیات جیسے اہم شعبوں پر بھی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ کے حصول کے لیے پنجاب حکومت کو بھی اپنے وسائل شامل کرنا ہوں گے، جبکہ ہر منصوبے کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت رکھا جائے گا۔ فریم ورک کے مطابق ہر دو سال بعد بزنس پلان کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ اہداف اور کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جا سکے۔

2035 تک جاری رہنے والے اس فریم ورک کے تحت نہ صرف بنیادی اصلاحات پر عملدرآمد ہوگا بلکہ پنجاب میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی بھی توقع ہے، جس سے مجموعی معاشی استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔