ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ:  ٹرک اور مزدہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،3 افراد شدید زخمی 

چوہنگ:  ٹرک اور مزدہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،3 افراد شدید زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  وقاص احمد:چوہنگ کے علاقے موہلنوال چوک پر ٹرک اور مزدہ گاڑی کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت 38 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں 25 سالہ اویس، 32 سالہ شہباز اور 21 سالہ شاہد شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔