ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی سیاسی جماعت کے بانی اقرار الحسن کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

نئی سیاسی جماعت کے بانی اقرار الحسن کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نئی سیاسی جماعت عوام راج تحریک کے بانی اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے، عوام راج پارٹی ہر گلی سے ونڈر بوائے نکالے گی۔

 نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر اور عوام راج تحریک کے بانی اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ پہلا کنونشن ہم 14 اگست کو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر میں کریں گے۔

’پہلے ہمارا ارادہ 23 مارچ کو کنونشن منعقد کرنے کا تھا لیکن رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے مصروف ہوں گا اس لیے اب اس کو اگست میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

 انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر حصے میں گیا ہوں اور مجھے اچھا رسپانس ملا اور میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ کنونشن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

اقرار الحسن نے کہا کہ ’عوام راج تحریک‘ کے 14 اگست کے اجتماع کی فنڈنگ ذاتی دوستوں، رشتہ داروں سے مل کر کروں گا۔ اور اگر فنڈنگ تجاوز کر گئی تو پھر ہم ہاتھ اٹھا لیں گے۔

’میں نے پورا ایک مہینہ لگایا ہے امید ہے کہ مینار پاکستان بھر لوں گا‘۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی،  مسلم لیگ 10، 12 کروڑ روپے پارٹی فنڈ کے سلسلے میں لیے جاتے ہیں، میں عوام راج تحریک کے لیے کام کرتا رہوں گا، اس کے ساتھ ساتھ صحافتی سفر بھی جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ دوستوں نے پریس کانفرنس میں آکر ’وزیر اعظم اقرار الحسن‘ کے نعرے لگائے, یہ میرے ڈیجیٹل میڈیا کے دوست ہیں, ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں وزیراعظم اقرار الحسن تو دور کی بات، یہاں ’ اقرار الحسن زندہ باد‘ کا نعرہ بھی نہیں لگے گا۔

’میں ایسا نظام چاہتا ہوں جو کسی شخصیت کے گرد نہ گھومے اس لیے میں اپنے آپ کو کسی بھی  عہدے کے لیے دستبردار کرتا ہوں۔ جو قابل لوگ ہوں، وہ آئیں اور جو چاہے سیٹ سنبھالیں۔

مزید کہا کہ ہماری پارٹی کا پہلا چئیرمین آئینی طریقے سے منتخب ہوگا، جو بیانیہ ہم لے کر آ رہے ہیں وہ 78 برسوں میں کسی اور جماعت نے نہیں دیا، ’پہلی دفعہ کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ پارٹی میں سے چئیرمین منتخب ہو گا۔‘