پاکستان کے  آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 23 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

پاکستان کے  آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 23 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: دسمبر 22 کے مقابلے دسمبر 23 میں پاکستان  کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) سیکٹر کی برآمدات 23 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات دسمبر 2023 میں 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ بارہ ماہ میں اوسط آئی ٹی کی برآمدات 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ حکومتی اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی بدولت آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 
رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ایکسپوٹرز کو اسپییشلائزڈ فارن کرنسی اکاونٹس کی لمٹ 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنا سبب بنا ،  روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کئے جانے والے اقدامات کے بھی مثبت اثرات ہوئے، روپے کی قدر میں استحکام ہونے کی وجہ سے آئی ٹی کی برآمدات کی رقم کی آمد بھی بڑھی۔ 


انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر کے مطابق آئی ٹی کمپنز نے مشکلات کی وجہ سے 1 سے 2 ارب ڈالر روکے ہوئے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال پہلے 6 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات 9 فیصد اضافے سے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال پہلے 6 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات 1 ارب 30 کروڑ ڈالر تھی ، حکومت نے حال ہی میں پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈز کے بھی مثبت اثرات ہوئے۔ ہر سال اسٹارٹ اپس میں ایکویٹی فری کیپیٹل کے طور پر 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔