ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلا ہم نے نہیں چھینا،ایک سال تک پارٹی کے الیکشن کیوں نہ کروا سکے، شہباز شریف

 بلا ہم نے نہیں چھینا،ایک سال تک پارٹی کے الیکشن کیوں نہ کروا سکے، شہباز شریف
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: صدر پاکستان مسلم لیگ( ن) اور سابق وزیراعظم  شہبازشریف نے کہا ہے کہ کیا بلے کا نشان نوازشریف یا شہبازشریف نے چھینا؟ بلے والے کوئی ثبوت نہ دے سکے، سوالات کے جوابات نہ دے سکے، بلا ہم نے نہیں چھینا،ایک سال تک پارٹی کے الیکشن کیوں نہ کروا سکے ، جب بلے کی حکومت تھی تو اس وقت بھی الیکشن نہ کروا سکے، کیوں؟ 

 سابق وزیراعظم شہبازشریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے عوام پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا حق استعمال کریں گے، 8فروری کو عوام کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہوگا،پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا فیصلہ کر لیا ہے ، نواز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز مل کر سب کو آگے لے کر چلیں گے ، یہ الیکشن پاکستان کی تقدیر کےفیصلے کیلئے ہے۔ نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی طرف گامزن تھا ، زراعت ترقی کی طرف گامزن تھی اور 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا تھا ، ثاقب نثار جو کہ ایک مہرہ تھا اس کے ذریعےہماری حکومت کو ختم کیا گیا ، سالانہ جی ڈی پی بھی ،6.2 سے آگے چلی گئی تھی ، مگر ایک سازش ہوئی اور ہر چیز تباہ کر دی گئی۔

 سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو توڑا گیا ، ہمارے سفارتی تعلقات مجروح ہوئے ، ملک میں نفرت اور تقسیم در تقسیم پیدا کی اور پھیلائی گئی ، ان نفرتوں کو ختم کرنا اتنا آسان کام نہیں، تمام تر حالات کے باوجود مایوسی کو پاس نہ آنے دیا جائے تو حالات بدل جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 2017 کے سفر کو دوبارہ شروع کرنا میاں نواز شریف کی سب سے بڑی خواہش ہے ، یہ سفر دوبارہ جاری ہو گا، ہم نے دن رات محنت کی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اگر اللہ تعالیٰ کی عدالت میں مجھ سے پوچھا گیا تو میں بتاؤں گا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے پچا لیا ہے۔ اس کے لیے ہم نے سیاسی قربانی دی کہ ریاست بچ گئی تو سیاست بھی بچ جائے گی ، منشور کے بارے میں نواز شریف خود چند روز میں آگاہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر موجود نہیں، اربوں ڈالر تیل کی مد میں ہمیں ادا کرنے پڑتے ہیں، پاکستان کا اثاثہ ہمارے نوجوان ہیں، نوجوانوں کو جدید تعلیم دلوائیں گے،مزید تعلیمی ادارے پاکستان کو بنانا ہوں گے،ہم نے پاکستان کو 16 ماہ میں دن رات محنت کرکے دیوالیہ سے بچا لیا وگرنہ پیٹرول دور کی بات ایک وقت کی روٹی نہ مل پاتی۔