پی ٹی آئی مسلسل تحفظات کا شکار، امیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بارردوبدل

پی ٹی آئی مسلسل تحفظات کا شکار، امیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بارردوبدل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بارردوبدل کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق امیدواروں کےمسلسل تحفظات سامنےآنے کے باعث لسٹوں میں تبدیلی کی گئی۔ ملک بھر کے 100 سے زائد حلقوں کے امیدواروں کو تبدیل کر دیا گیا۔ 
جن نشستوں پرامیدوارنامزدنہیں تھےان پربھی امیدوارنامزدکردیئےگئے۔ 
کورکمیٹی کوخیبرپختونخوااورپنجاب کےمتعددحلقوں میں غلط امیدواروں کوٹکٹ دینےپرتحفظات تھے۔ بیرسٹر گوہر ، شعیب شاہین اورکمیٹی ارکان نے 4 گھنٹےویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کیا، اجلاس میں امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ، کئی حلقوں میں خواتین کو ٹکٹ دیئے گئے تھے، جو واپس لیکردوسرےامیدواروں کودیئےگئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج امیدواروں کی اپ ڈیٹڈ لسٹ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر لوڈکردی جائےگی۔