وزارت خزانہ کا رواں ہفتے پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کا رواں ہفتے پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزارت خزانہ نے رواں ہفتے  پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، پی ایس او کو ادائیگیوں کیلئے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کی مد میں باقی 25 ارب روپے بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے، ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، گھویلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی بجٹ ایلوکیشن میں شامل ہے۔

 ذرائع  کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے دو پاور پلانٹس پی ایس او کو دینے کیلئے وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گی۔