دھند،موٹرویز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

دھند،موٹرویز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)موٹروے ایم 2، 3 اور الیون دھند کی وجہ سے کر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔
 ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروےایم 1پشاور سے برہان دھند کی وجہ سے بند،موٹروےایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ،،موٹروےایم 3،موٹروےایم 4 ،موٹروےایم 5 دھند شیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند،لاہور سیالکوٹ موٹروے ،موٹروےایم 14 کھڑپہ تا عیسی خیل تک جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک بند ہے۔

 خیال رہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا۔

 ترجمان موٹروے کے مطابق روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔