شاہدرہ:گھر میں سلنڈر دھماکہ، خواتین، بچوں سمیت9افراد شدید زخمی

شاہدرہ:گھر میں سلنڈر دھماکہ، خواتین، بچوں سمیت9افراد شدید زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شاہدرہ کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکہ،9افراد شدید زخمی،سلنڈرپھٹنے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اُٹھی۔
 شاہدرہ کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں،9افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد  ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
 اطلاعات کے مطابق کچن میں کام کے دوران سلنڈر دھماکا ہوا ،سلنڈرپھٹنے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اُٹھی،زخمیوں کوطبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔