امریکی پولیس کا اہلکار گجرات میں سڑک بلاک کرنے والوں کے ساتھ گرفتار ہو کر حوالات پہنچ گیا

PTI Gujrat, New Yark Police, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا شہزاد:  گجرات  پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی لیڈر  مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ  مار کر سڑک بلاک کرنے  میں ملوث 18 افراد کو  گرفتار کرلیا ، پولیس نے امریکن پولیس کے ایک اہلکار کو بھی ڈیرے سے گرفتار کر لیا۔ 

گجرات  سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ  کی پولیس میں ملازمت کرنے والے  زین چیمہ کو گذشتہ رات  پی ٹی آئی رہنما  مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ کے دوران پکڑا گیا۔ گجرات پولیس نے پی ٹی آئی  کے کارکنوں کےساتھ امریکی پولیس کے ملازم پر بھی مقدمہ درج کر لیا۔

 تھانہ سول لائن پولیس گجرات نے سڑک بلاک کرنے میں ملوث  پی ٹی آئی رہنما مدثر مچھیانہ کے  ڈیرے پر چھاپہ مار کر 18 افراد کو گرفتار کیا تو   تھانے جا کر پتہ چلا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے ایک شخص امریکہ کی نیویارک پولیس میں ملازم ہے۔ وہ چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گھر آیا ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست سے ملنے گیا تو پولیس نے سیاسی پارٹی کا کارکن سمجھ کر گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ سول لائنز کے مطابق 25 ملزم بھمبر روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے۔ ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔