واسا کے کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کورسز فائنل

 واسا کے کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کورسز فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جائیکا کے وفد کی واسا ہیڈ آفس گلبرگ آمد، واساز کے کپیسٹی بلڈنگ پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ  اور واسا کی کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے کورسز کو فائنل کیا گیا۔

 جائیکا کے وفد کے دورے کے موقع پر ڈی ایم ڈی آپریشنز محمد غفران کی سربراہی میں واسا آفس میں اجلاس ہوا۔ جائیکا کی طرف سے ڈاکٹر نوبویوکی ساتو،کپٹن ریٹائرڈ حفیظ، الجزری اکیڈمی سے عابد عظیمی، واسا کی طرف سے ڈائریکٹر ٹریننگ ریاض مجتبی غوری نے شرکت کی۔ جائیکا کے وفد نے پراجیکٹ کے حوالے سے تمام واساز کو  بریفنگ دی ، واسا کی کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے کورسز کو فائنل کیا گیا۔ ڈی ایم ڈی آپریشنز نے کہا جائیکا جاپان کی طرف سے 3 سال کا پراجیکٹ ہے، جس میں سے 1 سال کورسسز اور 2 سال ٹریننگز دی جائیں گی۔ لیکج رپیئرنگ ، ویلڈنگ، پریشر ٹیسٹنگ،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، الیکٹرانک آلات ،مکینیکل آلات ، سیوریج کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے ٹریننگز دی جائیں گی، ٹریننگز میں 20 فیصد لیکچر اور 80 فیصد پریکٹیکل ٹریننگز دی جائیں گی۔ ڈی ایم ڈی محمد غفران نے مزید کہا ٹریننگ کورسز سے واسا لاہور کے سٹاف کو پانی کی ترسیل اور نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی۔