روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر قتل

روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخر امام: مصطفی آباد کے علاقے میں روٹھی بیوی کو منانے کے لیے آنے والے شوہر نے سسرالوں پر فائرنگ کر دی، ملزم کی فائرنگ سے برادر نسبتی قتل جبکہ پولیس نے ملزم کو دھر لیا۔

پولیس کے مطابق سسرالیوں پر فائرنگ کر کے سالے کو قتل کرنے والا ملزم طیب اور ساتھی موقعہ پر گرفتار کر لیے گئے، ملزم سسرال میں اپنی روٹھی بیوی کو لینے آیا تھا کہ طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 27 سالہ حسن موقعہ پر دم توڑ گیا جبکہ حسیب اور حسنین زخمی ہوئے۔

 مقتول کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی بروقت ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر فائرنگ کر دی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری بہن زخمی ہو گئی۔ اہل خانہ کے مطابق نوجوان نے گھر میں گھس کر اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 23 سالہ کائنات موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بہن ایمن شدید زخمی ہوئی تھی، زخمی لڑکی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ملزم کی مقتولہ کے ساتھ فون پر دوستی تھی، شادی سے انکار پر  نوجوان نے لڑکی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران اہلخانہ نے ملزم کو موقع پر ہی وقت دھر لیا اور ڈولفن اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔