کورونا مزید  6 جانیں لے گیا، 285 نئے مریض

کورونا مزید  6 جانیں لے گیا، 285 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جیل روڈ ( زاہد چودھری،راؤدلشاد) کورونا کے مہلک وار جاری، لاہور میں کورونا مزید 6 قیمتی زندگیاں نگل گیا۔ 285نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

  پنجاب بھر میں 535 نئے مریض اور 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کورونا  وبا کے دوران لاہور میں کیسز کی مجموعی تعداد 74182 اور اموات 1736 ہوگئی ہیں۔ پنجاب بھر میں کورونا کیسز 148488 اور اموات 4387 ہوگئی ہیں۔ صوبے بھر میں کورونا سے متاثرہ 133586 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 294 مریض داخل ہیں۔ جن میں سے 119 انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ، 18 مریض حالت تشویشناک ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔  میوہسپتال میں کوروناکے 94 مریضوں میں سے 51 آئی سی یو اور 6وینٹی لیٹرزپر، پی کے ایل آئی میں کورونا کے 14مریضوں میں سے 6 آئی سی یواورایک وینٹی لیٹرپر،سروسزہسپتال میں  12مریضوں میں سے 9آئی سی یواور3وینٹی لیٹرز پر، جناح ہسپتال میں 28مریضوں میں سے 9آئی سی یواور3وینٹی لیٹرزپر،جنرل ہسپتال میں8مریض، گنگارام 2مریض،چلڈرن3،سوشل سکیورٹی میں ایک مریض زیر علاج  ہے۔

 لاہور کئیرہسپتال میں کورونا کے2مریض ہیںاوردونوں ہی آئی سی یومیںہیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز پر ضلعی انتظامیہ نے 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔ کورونا کے زیادہ پھیلاو والے علاقوں کو 10 سے 14 روز کیلئے بند کیا جائے گا۔ 16 مقامات سے ڈیڑھ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔

کنال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی، ٹیک سوسائٹی، ڈی ون سیکٹر ایف، عسکری 10، گیلانی اسٹریٹ بیدیاں روڈ، اسٹریٹ 66 ڈی ایچ اے فیز ون میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ اسٹریٹ 71 جے بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، مین سروس لین غازی روڈ ڈی ایچ اے فیز 2 کو بند کیاجائے گا۔ سٹریٹ 35 فیز تھری ڈی ایچ اے، خیابان اقبال ڈی ایچ اے فیز تھری، اسٹریٹ نمبر 18 فیز تھری، اسٹریٹ نمبر 14فیز فائیومیں سمارٹ لاک ڈاون لگے گا۔

مین سروس روڈ سوئی گیس سوسائٹی، ایونیو 13 ڈی ایچ اے فیز سیون، اسٹریٹ نمبر ایک نین سکھ کو بھی بند کیا جائے گا۔ جی او آر ٹو میں 13 بی سے 16 بی تک ، کریم بلاک کی دو اسٹریٹس میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق شہر میں اب تک 150 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون کے بعد ان علاقوں کے 4 ہزار 487 افراد کو گھروں تک محدود کردیا جائے گا۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer