واٹس ایپ صارفین ہوجائیں ہوشیار، اہم خبر آگئی

واٹس ایپ صارفین ہوجائیں ہوشیار، اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) اسرائیلی کمپنی نے واٹس ایپ ہیکنگ سسٹم متعارف کرا دیا، حیرت انگیز انکشاف نے سائبر کرائم کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

یوں تو سائبر ورلڈ پر روز بروز حملوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن ایک ایسا حملہ جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک تہلکہ مچا دیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے اور محفوظ سمجھی جانے والی سوشل میڈیا ایپ، واٹس ایپ بھی غیرمحفوظ ثابت ہوئی۔ سوشل میڈیا ایکسپرٹ اور سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ کی ایک مس کال آپ کا سارا ڈیٹا اور تصاویر ہیک کرسکتی ہے۔ اسرائیلی کمپنی کی جانب سے اس ہیک کی مدد سے پاکستان کی کچھ اہم شخصیات کا بھی ڈیٹا چوری کیا گیا۔

ماہر سائبر سیکورٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گروپس چیٹ کے شوقین بھی ہیکرز کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ اکتوبر 2019 میں آنے والے نئے ہیک سافٹ ویئر کی مدد سے کرپٹ گف فائل سے بھی موبائل فون ہیک کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹرعثمان نے بتایا کہ گف فائل بھی بچوں کا کھیل نہیں۔ دوسری جانب مختلف غیر متعلقہ لنکس پر کلک کرنے سے بھی موبائل فون ہیک ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں پانچ کروڑ سے زائد موبائل یوزر ہیں اور پاکستان میں سستے انٹرنیٹ کنکشنز سے ہر تیسرا شہری سوشل میڈیا کا کسی نہ کسی طرح استعمال کررہا ہے جس کو محفوظ بنانے کے لیے اگر تھوڑی سی احتیاط برتی جائے تو ان تمام حملوں سے تقریبا بچا جا سکتا ہے۔