ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش سیریز کے دوران تمام کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ

 بنگلہ دیش سیریز کے دوران تمام کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد دکانیں،کاروباری مراکز اور ہالز چھ روز کے لئے بند رہیں گے۔

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں موجود ریسٹورنٹ ،دوکانیں اور ہالز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اس سلسلے میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس 22 سے 27 جنوری سے تک بند رہے گا۔  22 جنوری کی صبح نو بجے سیکورٹی ادارے اسٹیڈیم اور اطرف میں سرچ آپریشن کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ دکانوں ہالز اور ریسٹورنٹس کو گیس سیلنڈرز نکالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے 24 ، 25 اور 27 جنوری کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer