محکمہ ریلوے خسارے کا شکار

محکمہ ریلوے خسارے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )ریلوے اعدادوشمار نے وفاقی وزیر  شیخ رشید کے آمدن میں اضافے کے دعوے کی نفی کر دی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 20-2019 کے پہلے چھے ماہ میں آمدنی کم اخراجات زیادہ ہوئے، پاکستان ریلویز کو رواں مالی سال کے پہلے چھے ماہ کے اختتام پر 21ارب 65کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر تک 49ارب61کروڑ80لاکھ اخراجات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چھے ماہ میں ریلوے کو تقریبا 27ارب96کروڑ66لاکھ روپے آمدن ہوئی۔مالی سال کے پہلے چھے ماہ میں اوسط ماہانہ 4ارب66کروڑ 11لاکھ روپے آمدن رہی۔ پہلے چھے ماہ میں حکومت نے ریلویز کو 19ارب 50کروڑ روپے کی سبسڈی دی۔

واضح رہے کہ وزارت ریلوے کی جانب سے مالی سال 20-2019 میں ٹارگٹ 58ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer