نجی اور سرکاری یونیورسٹیز کی چھان بین کرنیکا فیصلہ

نجی اور سرکاری یونیورسٹیز کی چھان بین کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب حکومت کا سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی انسپکشن کا فیصلہ، پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کی جانچ پڑتال کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئیں۔ 

ارفع کریم ٹاور میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر میں ایکریڈیشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ ایکریڈیشن کمیٹی نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے خلاف ضابطہ سب کیمپسز بنانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کیمپسز کی مکمل چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس ضمن میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 30 روز میں اپنی سفارشات کمیشن کو جمع کروائے گی۔ یہ کمیٹی پرائیویٹ یونیورسٹیز سمیت سرکاری یونیورسٹیوں کی بھی انسپیکشن کرے گی۔ کمیٹی طلباء کی اینرولمنٹ، فیکلٹیز، بلڈنگ سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لے گی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال کا کہنا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے نام ایک مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں ان سے مذکورہ تفصیلات دس روز میں طلب کی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپسز اگر معیار کے مطابق نہ ہوئے تو انھیں متعلقہ شہر کی مقامی یونیورسٹی کے الحاق کالج کا درجہ دے کر یونیورسٹی کی حیثیت ختم کردی جائے گی۔