ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس جہازوں پر لیزر لائٹس مارنے والوں کو پکڑنے میں ناکام

پولیس جہازوں پر لیزر لائٹس مارنے والوں کو پکڑنے میں ناکام
کیپشن: City42 - Airports Leaser Lights
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ائیرپورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران گردونواح سے جہازوں پر لیزر لائٹس کے استعمال سے فلائٹس آپریشن متاثر ہونے لگا۔ ڈائریکٹر سکیورٹی سول ایوی ایشن نے لیزر لائٹس کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

 سٹی 42 کے مطابق جہازوں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا لیکن پنجاب پولیس جہازوں پر لیزر لائٹس کے استعمال کرنے والوں کو پکڑنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ لیزر لائٹس کے واقعات روکنے کیلئے ڈائریکٹرسکیورٹی سول ایوی ایشن نے آئی جی پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔آئی جی سے کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹس کے گردونواح میں لیزر لائٹس کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ پولیس کو سخت ایکشن لینے کا حکم دیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لیزر لائٹ سے جہاں لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکلات ہیں، وہیں جہاز کی فریکونسی بھی متاثر ہوتی ہے۔ لیزر لائٹ کا استعمال حادثے کا موجب بھی بن سکتا ہے۔ لہذا ائیر پورٹس کے گرد لیزر لائٹ کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer