طیب سیف: وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل 20 فروری سے شروع کیا جائے گا۔
موٹر سائیکل مالکان 20 فروری کی صبح 10 بجے سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔ایم ٹیگ کے لیے موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔ یہ اقدام تمام بائکس، بائکیا، ہیوی بائکس اور دیگر اقسام کی موٹر سائیکلز پر لاگو ہوگا۔
اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں اور شہر بھر میں 13 پوائنٹس پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل جاری ہے۔