ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری

 لاہور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: مریم نواز کے ویژن کے تحت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحصیل رائیونڈ کا دورہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ، واسا کے ڈپٹی ایم ڈی، ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈپٹی سی او اور نیسپاک کے حکام بھی ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے یونین کونسل 268 پاجیان میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے گلیوں کی تعمیر، ڈرینج سسٹم اور واٹر سپلائی کے کام کا معیار چیک کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ  یوسی 268 میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کی 60 میں سے 17 سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ باقی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار و شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے نیسپاک کو بھی ہدایت دی کہ منصوبوں کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کی جائے۔