ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان کی ثالثی میں امریکا اورایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا  دور آج شروع

عمان کی ثالثی میں امریکا اورایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا  دور آج شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک:  عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہوگا۔ مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام سمیت اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سفارتی اور تکنیکی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ چکے ہیں ۔

جنیوا کے دورے کے دوران وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ اور عمان کے وزرائے خارجہ، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سوئٹزرلینڈ میں موجود دیگر بین الاقوامی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور عمان میں ہوا تھا، جس میں بات چیت مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔