ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھڑیالی دیوو نِکال نی! آسٹریلین ٹیم چیمپئینز ٹرافی کھیلنے کے لئے لاہور پہنچ گئی

Australian Cricket Team, City42, Qazafi Stadium Lahore, Champions Trophy, Pakistan Cricket Board
کیپشن: لاہور کے شہریوں کو انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنے سے محروم رکھنے کے لئے 2009 میں دہشتگردوں کے سری لنکن ٹیم پر منظم حملے سے آغاز ہونے والی سازش تمام اب بھی نہیں ہوئی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی مسلسل کوشش سے چیمپئینز ٹرافی کا لاہور مین انعقاد ہو رہا ہے جس میں کھیلنے کے لئے آصٹریلیا کی ٹیم اور آفیشل آج لاہور پہنچ گئے ہیں۔ یہ سکرین شوٹ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجود ایک ویڈیو کلپ سے لیا گیا۔

سٹی42:  آسٹریلیا کی  کرکٹ ٹیم اس وقت لاہور میں ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم چیمپئینز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لئے کولمبو سے لاہور آئی ہے۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز  اپنے لئے مخصوص ہوٹیل کے کمروں میں آرام کر رہے ہیں۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم  دو  گروپس کی شکل میں لاہور پہنچی ہے۔ 
ٹیم مین 15کھلاڑیوں کے ساتھ دو آفیشل کولمبوسےبراستہ دبئی لاہورپہنچے۔


چیمپئینز ٹرافی کے میچوں میں کھیلنے کے لئے آسٹریلین بورڈ نے جن 15 کو بھیجا ہے ان میں مارنوس لبوشین،گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیوشارٹ اورایڈم زمپا شامل ہیں۔
کینگروز کا چیمپئینز ٹرافی میں پہلامیچ  انگلینڈ کے ساتھ 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

لہوریئے بہت طویل عرصہ بعد دو  لیجنڈری کرکت ٹیموں کو جو  کرکٹ کی ہسٹری میں سب سے پرانی  باہمی عداوت رکھتی ہیں، لاہور کی وکٹ پر کھیلتے ہوئے براہ راست دیکھیں گے۔ 

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم  ۳ مارچ 2009 کو قذافی سٹیڈیم میں گرین شرٹس ساتھ اپنا میچ کھیلنے کے لئے ہوٹل سے نکلی تو مہمان ٹیم کی بس پر کئی دہشتگردوں نے منظم حملہ کر دیا تھا۔ اس پلانڈ حملے کے بعد پاکستان میں انترنیشنل کرکٹ کئی سال تک رکی رہی اور خاص طور سے لاہور کے کرکٹ فین انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنے کو ترس گئے تھے۔ 

اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے  بہت محنت کر کے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ چیمپئینز ٹرافی  کی میزبانی حاصل کی اور اس میگا ایونٹ کے میچ شایان شان طریقہ سے کروانے کے لئے قذافی سٹیڈیم، راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم کی تعمیرِ نو کر کے پاکستانی فینز کو انٹرنیشنل کرکٹ کے میچوں سے سٹیڈیم میں بیتھ کر سیکھنے اور انجوائے کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔


آسٹریلیا کا دوسرا میچ 25 فروری کو ساؤتھ افریقہ کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔
آسٹریلیااپناآخری گروپ میچ28فروری کوافغانستان کےساتھ  قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلےگا۔