ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ٹک ٹاکر نا بنیں‘ سرکاری ملازمین پر پابندی عائد

’ٹک ٹاکر نا بنیں‘ سرکاری ملازمین پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سرکاری ملازمین سرکاری امور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے باز آجائیں ، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے افسران کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو خط ارسال کردیا، خط وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے دستخط سے ارسال کیا گیا۔ 

خط میں سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کردیا، کہا گیا کہ سرکاری امور ٹک ٹاک کی زینت بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل نہی کیئے جائیں۔