ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرمیں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار

شہرمیں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سی ٹی او لاہور کی جانب سے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے ہیوی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ 

سی ٹی او لاہور نے احکامات جاری کیے ہیں کہ اب فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں شہر میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کے لیے نائٹ پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ شہر میں آنے والی گاڑیوں کا بغض فٹنس سرٹیفکیٹ جائزہ لیا جا سکے۔

ایک روز کی چیکنگ کے دوران 50 فیصد سے زیادہ گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر پائی گئیں جس کی وجہ سے ان گاڑیوں کے حادثات کا باعث بننے کا خدشہ تھا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ نائٹ پٹرولنگ پر ایک ایس پی اور 6 گاڑیاں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کریں گی تاکہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔