ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹ

9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

 امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منشیات کیسز میں 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے 4 پاکستانیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

 ملائیشیا اور عراق میں غیر قانونی داخلے پر 4 مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔

 امیگریشن ذرائع نے کہا ہے کہ سری لنکا اور زمبابوے سے بھی دو پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔