محسن نقوی نے بابو صابو ٹول پلازہ کشادگی پروجیکٹ پر نائٹ شفٹ ورک فورس بڑھانے کی ہدایت کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بابو صابو ٹول پلازہ کو  کشادہ کرنےاور ری ماڈلنگ کے منصوبےپرکام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
محسن نقوی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات دیر گئے بابو صابو ٹول پلازہ کو کشادہ کرنے اور ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔ انہون نے ٹول پلازہ کے دونوں اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کام کی رفتار بڑھائی جائے۔ منصوبےکی جلدتکمیل کیلئے تمام وسائل بروئےکارلائےجائیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے رات کو لیبر فورس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس  موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹول پلازہ کی کشادگی  اور  ری ماڈلنگ سےٹریفک جام کادیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔ 
بابو صابو  پلازہ پر ٹریفک کی زیادتی کے سبب آج کل  ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہ کرنا پڑتاے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر  اور  ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے پر ہونیوالی پیشرفت  پر وزیر اعلیٰ کو  بریفنگ دی۔