اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو سیلف چیک ان کیوسکس فراہم کر دیں گئیں ہیں۔

اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کیلئے حکومت نے ایک اور آسانی پیدا کردی۔ سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر سیلف چیک ان کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیوسکس کی سہولت پی آئی اے کے تعاون سے فعال کر دی گئی ہے۔ کیوسکس سے مسافروں کا چیک ان وقت کم ہوگا۔ایئر لائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی آئے گی اور ایئرپورٹ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگرڈومیسٹک ایئر لائنز بغیر سامان کے مسافروں کو یہ سہولت استعمال کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔سیلف چیک ان کیوسکس سے ایئرلائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی میں مدد ملے گی۔

Ansa Awais

Content Writer