شاہین شاہ آفریدی نے کیمرہ توڑ دیا

شاہین شاہ آفریدی نے کیمرہ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ سیشن کے دوران کیمرہ توڑ دیا، ٹوٹے ہوئے لینس کے ساتھ تصویر بھی شیئر کردی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بولنگ پریکٹس کررہے تھے کہ اس دوران ان کی تیز رفتار گیند ریکارڈنگ کیلئے لگائے گئے کیمرے پر لگ گئی، جس سے اس کا لینز ٹوٹ گیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کیمرے کے ٹوٹے ہوئے لینز کے ساتھ تصویر بنوا کر شیئر بھی کردی۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا شمار پاکستان کے بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے۔