ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسیم اکرم بابراعظم پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

wasim akram fight with babar azam
کیپشن: Wasim Akram / Babar Azam
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ٹیم کپتان بابراعظم پر برس پڑے، سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کی کلاس لے لی۔
کراچی کنگز کو پی ایس ایل میں پےدرپے شکست کا سامناہے، دوران میچ بابراعظم اور وسیم اکرم کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم بابر اعظم کو ڈانٹ رہے ہیں اور بابر اعظم سہمے سہمے لگ رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کےرویئے کی مذمت کردی اور آڑے ہاتھوں لیا۔ 

پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کے لیے فتح ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی، کراچی کنگز کو لیگ میں مسلسل آٹھویں شکست کا سامنا کرنا پڑا،،ملتان سلطانز نے آٹھویں میچ میں کرا چی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے ، جوئے کلارک نے 40، شرجیل خان نے 36 اور عماد وسیم نے 32 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے دو جبکہ رومان رئیس، بلیسنگ موزاربانی، عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناکر باآسانی کامیابی اپنے نام کرلی،کپتان محمد رضوان 76، شان مسعود 45، خوشدل شاہ 21 ،رائیلی روسو 14 اورٹم ڈیوڈ 13 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور کرس جارڈن نے ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی ، لیگ میں اب تک ملتان سلطانز 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer