علی ظفر کا کوہ پیماء علی سد پارہ کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش

علی ظفر کا کوہ پیماء علی سد پارہ کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر کا کوہ پیماء علی سد پارہ کو خراجِ تحسین،علی سدپارہ کی بہادری پر گانا بنا کر ریلیز کردیا۔

 
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار اداکار علی ظفر نے معروف کوہ پیما علی سد پارہ کی بہادری کی یاد میں گانا ریلیز کردیا۔ جسے ریلیز ہوتے ہی مداحوں نے بے حد پسند کرنا شروع کردیا ۔ علی ظفر نے گانے کی شاعری بھی خود ہی لکھی ہے اور اس کی موسیقی بھی خود ہی ترتیب دی ہے ۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قوم اپنے ہیروز کو عزت دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ علی سد پارہ ایک غیر معمولی ہیرو تھےعلی سد پارہ نے اپنی زندگی کا خطرہ مول لے کر پاکستان کے لیے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔میں کم سے کم اس ہیرو کے لیے ایک گانا گا سکتا تھا،تاکہ جب تک موسیقی رہے علی سد پارہ ہماری یادوں سے جڑے رہیں.

Raja Sheroz Azhar

Article Writer