ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ؟ رپورٹ آگئی

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ؟ رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے لوگ متاثر ہوئے وہیں انٹرنیٹ کے استعمال بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنا زیادہ تر  وقت انٹرنیٹ پر ہی گزارا۔  

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری ’ایئر ان سرچ' رپورٹ میں عالمی وبا کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے والے موضوعات اور سوالات سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہے۔گوگل نے پاکستانیوں کے 2020 میں سرچ کیے جانے 5 کلیدی رجحانات کا تذکرہ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 250 فیصد سے زائد پاکستانی سال بھر کے دوران بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے ’بچوں کی گھریلو سرگرمیاں'  تلاش کرتے رہے۔اس کے علاوہ گوگل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے اردو زبان میں ڈب کیے گئے ٹی وی شوز، پالتو جانوروں کو گود لینے کے طریقے اور ذہنی صحت کو بہتر  بنانے کے ذرائع بھی انٹرنیٹ پر سرچ کیے گئے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer