ویب ڈیسک : نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں سامنے آنے والے کرپشن سکینڈل کے بعد چار افسروں کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مستعفی افسروں کے استعفے 20 نومبر سے منظور کیے گئے۔
مستعفی ہونے والے افسروں میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چودھری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسمہ مجید شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق استعفوں کی منظوری سیکرٹری وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی۔
استعفے منظور ہونے کے بعد این سی سی آئی اے نے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن سکینڈل کے معاملے پر مزید قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔