ویب ڈیسک : انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 280روپے 05پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 280روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسیر جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 281روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔