ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سرکاری محکمےبھی شکنجےمیں آ گئے

پنجاب میں سرکاری محکمےبھی شکنجےمیں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں بدعنوانی، غفلت اور ناقص کارکردگی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کڑی نگرانی کا نظام نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری محکموں کی اچانک جانچ پڑتال کے لیے خصوصی فورس تشکیل دی جا رہی ہے، جو چیف منسٹرز انسپکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سی ایم آئی ٹی کی ٹیمیں صوبہ بھر میں سرکاری محکموں کے دورے کریں گی اور دفاتر میں اچانک چھاپے مار کر ریکارڈ، حاضری اور عوامی خدمات سے متعلق حکومتی ٹاسک پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔ انسپکشن ٹیموں کے ہمراہ پولیس فورس بھی تعینات ہوگی تاکہ کارروائیاں مؤثر انداز میں انجام دی جا سکیں۔

نئے نظام کے تحت سی ایم آئی ٹی کی ٹیمیں پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا بھی معائنہ کریں گی جبکہ ہر دورے کے بعد انسپکشن رپورٹس اسی دن وزیراعلیٰ آفس کو ارسال کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بدعنوانی اور غفلت کے خلاف فوری کارروائی ممکن ہو سکے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سی ایم آئی ٹی کی ٹیموں کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، جنہیں ساؤتھ اور نارتھ پنجاب میں باقاعدہ دوروں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ہنگامی دوروں کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے اور خصوصی فورس کے لیے الگ یونیفارم متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔