سٹی42: بتی چوک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی سپیڈ میں تھی کہ اچانک سامنے موٹرسائیکل آ گئی، جسے بچاتے ہوئے ٹرالی کا کنٹرول بگڑ گیا اور وہ ٹریکٹر سے الگ ہو کر سڑک کنارے واقع ایک دکان میں جا گھسی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دکان اور ٹریکٹر ٹرالی کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کی جانب سے موقع پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔